کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن کے دوران ریکارڈ اضافہ ،ایک ڈالر 128روپے 26پیسے کا ہوگیا۔ ادھرسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ڈالرمہنگاہونے سے حکومت کے بیرونی قرض میں800ارب روپے کااضافہ ہوگیا ہے جس سے حکومت کا مجموعی بیرونی قرض 8120 ارب روپے ہوگیا۔سٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہناتھا کہ مئی کے اختتام پرحکومت کابیرونی قرض7324 ارب روپے تھا۔
مئی میں حکومتی قرضوں کی مالیت 63 ارب 35 کروڑ ڈالر تھی،مئی میں بیرونی قرضوں کی مالیت روپے میں115اعشاریہ 61کی شرح تبادلہ سے نکالی گئی تھی۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پیش گوئی کی گئی تھی کہ ڈالر کی قیمت 140 روپے تک جانے کا امکان ہے ۔جس تیزی سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ممکن ہے ایسا ہوجائے۔