جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

سروسز کے شعبے کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں سروسز کے شعبے کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہونے سے یہ 42 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔ محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں منفی رجحان کے بعد اپریل میں سروسز کی برآمدات میں بہتری دیکھی گئی اور رواں مالی سال کے جولائی سے مئی کے عرصے کے دوران

غیر ملکی فروخت میں 7.9 فیصد کمی ہوئی اور یہ 4ارب 69 کروڑ ڈالر تک رہی۔ ملک کا تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا واضح رہے کہ سروسز کا شعبہ معاشی ترقی میں اہم حیثیت رکھتا ہے اور جی ڈی پی میں اس کا  حصہ 06 2005 میں 56 فیصد تھا جو 17-2016 میں اضافے کے بعد 59.59 فیصد ہوگیا۔ اس شعبے کے بڑے ذیلی شعبوں میں فنانس اور انشورنس، ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج، ہول سیل اور ریٹیل تجارت، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دفاع شامل ہیں۔ پاکستان نے اپنی مارکیٹ کو خاص طور پر بینکنگ، انشورنس، ٹیلی کمیونکیشن اور ریٹیل کے شعبے میں غیر ملکی سروس فراہم کرنے والوں کے لیے کھول دیا ہے۔ اگر سروسز کے شعبے کی درآمدات کی بات کی جائے تو جولائی سے مئی کے دوران ماہانہ بنیاد پر اس  میں 4.98 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 9 ارب 40 کروڑ ڈالر رہی، تاہم مئی میں اس میں 7.4 فیصد کمی آئی اور یہ 88 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے زائد رہی۔ سروسز کے شعبے میں جن ذیلی شعبوں کی درآمدات میں کمی آئی ان میں ٹرانسپورٹیشن، ٹریول، کمیونکیشن، انشورنس، فنانس، کمپیوٹر/ معلومات اور دیگر کاروباری سروسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جولائی سے مئی کے دوران سالانہ بنیاد پر سروسز کے شعبے میں تجارتی خسارے میں 21.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، تاہم مئی میں یہ 17.86 فیصد کم ہو کر 45 کروڑ 51 لاکھ ڈالر سے زائد رہ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…