منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ایران بھارت کو تیل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا

datetime 13  جولائی  2018 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)نئی دہلی میں موجود ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ایران بھارت کو تیل کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اپنی بہترین کوششیں کرتے ہوئے ایسے لچکدار اقدامات کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہو۔  رپورٹ کے مطابق ایران نے تیل کی فروخت کے سلسلے میں رفائنری کی مراعات، تقریباً مفت شپنگ کی

سہولت اور کریڈٹ کی مدت میں اضافے کا اعلان کیا ہے, یہاں بھی یاد رہے کہ ایران بھارت کو تیل فراہم کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ خیال رہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات پر امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے سبب خاصہ دھچکا پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی تیل کے بڑے خریداروں میں چین اور بھارت شامل ہیں، جبکہ امریکا کی جانب سے 4 نومبر کو پابندی کے نفاذ کے پیش نظر بھارت نے اپنی ریفائنریوں کوگزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ وہ ایرانی تیل کی برآمدات میں کمی اور بالکل خاتمے کے لئے تیار ہوجائیں۔ دوسری جانب ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بھارت کو غیرمتوازن توانائی کی صنعت کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ ہے، اسلئے اپنی بھرپور کوشش کرے گا کہ بھارت کو تیل کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ایک اندازے کے مطابق رواں برس مئی کے مقابلے میں جون کے مہینے میں ایران سے بھارت کی تیل کی درآمدات میں تقریباً 16 فیصد فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت ان چند ممالک میں شامل ہے جواس سے قبل ایران پر لگائی گئی اقتصادی پابندیوں کے دوران بھی ایران سے معمول کے روابط رکھے ہوئے تھے، حالانکہ اسے بینکنگ، انشورنس، اور شپنگ کے زرائع معطل ہونے کے سبب تیل کی درآمدات روکنی پڑی تھی۔ ادھرایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کی بھارتی حکام سے ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ اس حوالے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ بھارت اس ساری صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اس سلسلے میں وہی اقدامات کیے جائیں جو ہمارے ملک کے بہتر مفاد میں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…