جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد مثبت رجحان

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان غالب رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 164 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 453 پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس کے ایک ہزار پوائنٹس گرنے کے بعد دوسرے روز بھی کاروبار کا آغاز 38 ہزار 561 پوائنٹس کی مایوس کن سطح سے ہوا۔

تاہم دیگر سیشنز میں بہتری آئی۔ پی ایس ایکس میں 8 ارب مالیت کے 16 کروڑ 78 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 137 کے لین دین میں اضافہ، 174 کے کاروبار میں تنزلی اور 14 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔ الیکزیئر سیکیورٹیز کے مطابق ‘پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے بیان کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں بہتری آئی’۔ کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک کروڑ 52 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ سرفہرست رہی۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ ایک کروڑ 32 لاکھ حصص، ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک کروڑ ایک لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں حصص کے لین دین میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ 87 لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ69 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر نمایاں کمپنیاں رہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…