کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جولائی کو ملک بھر میں تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جولائی بروز پیر ملک کے بھر کے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین
کے لیے بند ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 جولائی کو بینک عملہ مالی سال کی کلوزنگ کرے گا لہٰذا اس روز بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بینک صرف پبلک ڈیلنگ کے لیے بند ہوں گے البتہ عملہ معمول کے مطابق دفتر آئے گا۔