بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آن لائن خرید و فروخت کے رجحان میں کئی گنا اضافہ

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال 2018ء میں دنیا بھر میں ہونے والی ریٹیل فروخت کا 10 فیصد حصہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی خریداری پر مشتمل ہے۔ مارکیٹ پر ریسرچ کرنے والی کمپنی پرائس واٹرہائوس کوپر کی جانب سے ’گلوبل کنزیومر انسائٹ سروے‘ برائےسال 2018 میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق سال 2017 میں دنیا بھرمیں ای-کامرس کے ذریعے ہونے والی فروخت 23 کھرب ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جو سال 2016 کے مقابلے میں 24.8 فیصد زائد تھی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جنوری تا مارچ گھروں سے کی جانے والی آن لائن خریداری 4.4 ارب روپے رہی، اس بڑھتے ہوئے رجحان کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار سے بھی ہوئی ہے۔ ’ایمازون گو‘ ! سامان اٹھائیں اور چلے جائیں اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2018 کی دوسرے سہہ ماہی کے دوران آن لائن فروخت کنندگان کی تعداد 905 تھی جو تیسری سہہ ماہی میں اضافے کے بعد 1 ہزار 23 ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ آمدنیوں میں اضافہ، مواصلاتی رابطوں کی بہتری، انٹرنیٹ تک رسائی اور آن لائن بینکنگ، پاکستان میں ای-کامرس صارفین کی تعداد میں اضافے کا بڑا سبب ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطلاعات و مواصلات کی جانب سے لگائے تخمینے کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 4 کروڑ 46 لاکھ فعال صارفین میں سے انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری کرنے والوں کی تعداد 22 فیصد ہے، جو 4 سال قبل محض 2 فیصد تھی۔ آن لائن کاروبار: کم سے کم سرمایہ کاری زیادہ سے زیادہ منافع اس حوالے سے مارکیٹنگ کنسلٹینسی فرم کیپائوس (Kepios) کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت سوشل میڈیا استعمال کرنے والے فعال افراد کی تعداد تقریباً ساڑھے 3 کروڑ ہے، اور انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری میں اضافے کے رجحان کا ایک بہٹ بڑا سبب سوشل میڈیا بھی ہے۔ دوسری جانب آن لائن فروخت کرنے والے ادارے بڑی کامیابی سے سوشل میڈیا کے استعمال سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

جس میں کپڑوں کے برانڈ مثلاً ثنا سفیناز، کھاڈی وغیرہ سے لے کر آن لائن مارکیٹس جیسا کے دراز ڈاٹ پی کے، او ایل ایکس سمیت دیگر فروخت کنندگان کی ایک طویل فہرست ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں صرف گزشتہ برس ہی بلیک فرائی ڈے نامی سیل میں آن لائن فروخت کے ادارے دراز نے فروخت کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے 3 ارب روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔  اپنا آن لائن کاروبار کیسے شروع کیا جائے۔

آن لائن مارکیٹ کے حوالے سے کی گئی ریسرچ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ’ انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری کرنے والوں کے اعتماد میں قابل اطمینان اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اب وہ کئی طرح کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں۔ ای کامرس کے سلسلے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک جامع ای-کامرس پالیسی مرتب کی جائے جس کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان کیا جاسکے اور اس قسم کے کاروباری سیکٹر کے میں ہم آنگ قواعد نافذ ہوسکیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…