ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈالربے قابوہونے والا ہے ،آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مزید کتنی کم ہوجائیگی؟ جان کر آپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل جائیگی

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج کمی۔ ماہرین اندازہ ظاہر کررہے ہیں کہ اگلے کچھ عرصے میں اس کی قدر میں مزید 10 سے 15 فیصد کی کمی ہو جائے گی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اورینٹ ایکسچینج کے سی ای او راجیو رائے پنچولیا نے پاکستانی کرنسی کی قدر میں ہونے والی کمی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2018-19ء کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 10 سے 15 فیصد کی کمی متوقع ہے کیونکہ آئی ایم ایف کے قرضے واپس کرنے کیلئے پاکستانی بینکوں نے چین سے امریکی ڈالر ادھار لئے ہیں۔ بلند شرح سود اور افراط زر بھی پاکستانی معیشت کو متاثر کررہی ہے جس کے پیش نظر متوقع ہے کہ 2020ء تک ایک ڈالر 140 پاکستانی روپے جبکہ ایک درہم 38.16 پاکستانی روپے کا ہوچکا ہوگا۔پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مئی 2017ء میں 16.4 ارب ڈالر تھے جو اب کم ہوکر 10.3 ارب ڈالر پر آچکے ہیں۔ ادائیگیوں کے توازن کو آسان بنانے کیلئے متوقع ہے کہ پاکستان چین سے ایک سے دو ارب ڈالر کا قرض لینے والا ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں بھی توقع ظاہر کررہی ہیں کہ 2019ء میں پاکستانی روپے کی قدر کم ہوگی اور ایک ڈالر 125 روپے تک پہنچ جائے گا یعنی ایک درہم تقریباًٍ 34.1 روپے کا ہوگا۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستانی روپے کی قدر ڈالرکے مقابلے میں سالانہ پانچ فیصد کی شرح سے کم ہوتی جارہی ہے اور آنے والے چند سالوں میں یہ رجحان جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔دریں اثنااسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ایکسچینج کمپنیوں کو 500ڈالر سے زائد رقم کے لین دین کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنیزکو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ ڈالر کی خرید و فروخت کرنے والے کی شناخت حاصل کریں ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے منی ایکسچینج کمپنیوں کو بطور ریکارڈ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی کاپی لینا لازمی قرار دی گئی ہے۔مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیز منیول میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہدایت پر عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…