پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایمنسٹی اسکیم میں بڑے پیمانے پرخامیوں کا انکشاف

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو اندرون ملک و بیرون ملک غیر قانونی اثاثہ جات اورکالا دھن سفید کرانے کا موقع دینے کیلیے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم میں بڑے پیمانے پرخامیوں کا انکشاف ہواہے جس کے باعث کالادھن و غیر قانونی اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے میں دشواریوں کا سامنا ہے اور اسکیم کی ناکامی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔میڈیا کو دستیاب دستاویزکے مطابق

ٹیکس بارز نے ایمنسٹی اسکیم اور اس کیلئے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پائے جانے والے ابہام اور خامیاں دور رنے کیلیے ایف بی آر سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے اور ریونیو بورڈکو تحریری شکایات مل رہی ہیں۔راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے بھی چیئرمین ایف بی آرکو آٹھ صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کوکامیاب بنانے کیلیے جاری کردہ آرڈیننسز اور اسٹیٹ بینک کے نوٹیفکیشن میں خامیاں دورکی جائیں۔ اس حوالے سے ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدرسید توقیر بخاری اورسینئر نائب صدر فراز فضل نے کہا ہے کہ آرڈیننس میں شامل سیکشن 114 اس ایمنسٹی اسکیم کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور لوگ غیر قانونی اثاثہ جات اور دولت ظاہرکرنے سے گریزکر رہے ہیں۔مذکورہ سیکشن کے تحت ٹیکس آفیسرکو ظاہرکردہ اثاثہ جات و دولت کے بارے میں پوچھنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلیے مارکیٹ ویلیو یا ڈی سی ریٹ میں سے جس کی ویلیو زیادہ ہوگی اسے تصورکیا جائیگا اور اگر ٹیکس دہندہ کی جانب سے مس ڈکلیئریشن یا مس ریپریزنٹیشن سامنے آئی تو ایمنسٹی کا اطلاق نہیں ہوگا، لوگ خوف زدہ ہیں کہ اگر آج وہ اثاثے و دولت ظاہر کرتے ہیں تو ٹیکس آفیسرزکسی بھی وقت ان سے چیک

بکس کی کاپیاں اور ریکارڈ مانگ سکتے ہیں۔ایف بی آر سے کہا گیا ہے کہ سیکشن 114 کے حوالے سے کنفیوژن دور کی جائے اور اگر ٹیکس آفیسرکو اختیار دینا ضروری ہے تو اس کیلیے کوئی معیاد مقررکی جائے۔خط میں آرڈیننس کے سیکشن 5میں بھی کنفیوژن کی نشاندہی کی گئی ہے ۔اس سیکشن میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کی تاریخ سے پہلے تک کی آمدنی اور اثاثہ جات کو پانچ فیصدکی رعایتی شرح سے ٹیکس ادائیگی پر قانونی حیثیت دلوائی جاسکے گی،

اس سکیشن کے غلط استعمال کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔آرڈیننس کے سیکشن آٹھ میں بھی ٹائپنگ کی غلطی پائی گئی ہے اور اس سیکشن میں مقامی اثاثہ جات و دولت کو ڈکلیئرکرنے کیلیے بھی ادائیگی ڈالر میں کرنا ہوگی۔خط میں کہا گیا ہے کہ مقامی ایمنسٹی کیلیے ٹیکس و واجبات کی ادائیگی کو امریکی ڈالرکے بجائے ملکی کرنسی کے الفاظ درج کیے جائیں۔خط میں کہا گیا ہے ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس میں پبلک آفس ہولڈرکے زمرے میں آنے والوں کی طویل فہرست شامل کی گئی ہے جس سے الجھا پیدا ہوا ہے۔آرڈیننسز میں کورٹ آف لا کے الفاظ پر بھی کنفیوژن ہے کیونکہ قانونی طور پرسپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کورٹ آف لا ہیں مگرایپلٹ ٹربیونل، انکم ٹیکس اور ایف بی آرکے کمشنر اپیلز بھی خود کو کورٹ آف لا کہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…