اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بیرون ملک 10 ہزارڈالرسے زائدآمدن یا ایک لاکھ ڈالر سے زائدمالیت کے اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کو اب یہ کام کرنا ہوگا،بڑی شرط عائد

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے لیے مالی معاونت اورٹیکس چوری سمیت دیگرمالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے بیرون ملک سے 10 ہزارڈالرسے زائدآمدن یا ایک لاکھ ڈالر سے زائدمالیت کے اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے غیرملکی آمدن واثاثہ جات کی اسٹیٹمنٹ(فارن انکم اینڈایسٹ اسٹیٹمنٹ)جمع کرانے کولازمی قرار دینے کافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے فنانس بل 2018 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس2001 میں ایک نئی شق 116 اے شامل کی ہے جسکے تحت مذکورہ آمدن یااثاثہ جات کی صورت میں فارن انکم اینڈایسٹ اسٹیٹمنٹ جمع کرانالازمی ہوگی۔ یہ اسٹیٹمنٹ ایف بی آر کے وضع کردہ فارم کے مطابق دینا ہوگی جبکہ مخصوص طریقہ کار کے مطابق اسکی تصدیق بھی کرانا ہوگی۔اسٹیٹمنٹ دینے والے کومتعلقہ ٹیکس ائیرکے آخری دن تک مجموعی غیر ملکی اثاثہ جات اور واجبات کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔اسٹیٹمنٹ جمع کرانے والے ٹیکس دہندہ نے اگرٹیکس ائیر کے دوران کوئی غیرملکی اثاثہ کسی دوسرے شخص کومنتقل کیا ہوگا تو اس کی بھی تفصیل دینا ہوگی۔اسی طرح ٹیکس ائیر کے دوران حاصل ہونیوالی آمدنی اوراخراجات کی بھی تفصیلات دینا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…