بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹیل کا پلانٹ و مشینری لیز پردینے کا فیصلہ

datetime 18  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)حکومت پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن(پی ایس ایم سی)کا پلانٹ اور مشینری کنسیشن ماڈل کی بنیاد پر آپریشن کے لیے لیز پر دینے کے پلان پر کام کر رہی ہے تاہم پاکستان اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے۔رواں ماہ پہلے ہفتے میں کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ نجکاری پر کابینہ کمیٹی(سی سی او پی)کا اجلاس 16 فروری 2018 کو ہوا۔

جس میں پی ایس ایم سی کی نجکاری کے ایجنڈے پر غور کیاگیا۔ بتایا گیا کہ پی ایس ایم سی کی زمین کو نہیں بیچا جائے گا تاہم اس کا پلانٹ اور مشینری تھرڈ پارٹی کو کنسیشن ماڈل کی بنیاد پر آپریشن کے لیے لیز پر دینے کی تجویز ہے۔کابینہ نے کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی اور نجکاری کمیشن کو پی ایس ایم سی کی ری اسٹرکچرنگ اور نجکاری عمل شروع کرنے اور اس سلسلے میں کابینہ کو جامع منصوبہ پھر سے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…