کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے قرضوں کا مجموعی حجم 26ہزار 814ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔مرکزی بینک کے ملکی قرضے 15ہزار 437ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 9ہزار816ارب روپے ہوگیا،سرکاری ادارے کل 888ارب روپے کے مقروض ہیں۔کل ملکی قرضے جی ڈی پی کے 75فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔
قانون کے مطابق قرضے جی ڈی پی کے 60فیصد سے زیادہ نہیں ہونے چائیں موجودہ دور میں ملکی قرضوں میں 6ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا،اسی عرصے میں غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 5ہزار ارب روپے بڑھ گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اقتدار میں آئی توقرضوں کا مجموعی بوجھ 14ہزار 318ارب روپے تھا،پاکستان پر 66سال میں قرضوں کا مجموعی بوجھ 14ہزار 318ارب روپے تھا۔دستاویزات کے مطابق مشرف کے 9سالہ دور میں قرضوں میں 3ہزار 200ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 5سالہ دور میں قرضوں کابوجھ 8ہزار 200ارب روپے بڑھا تھا۔