بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

یاماہا کی نئی 125 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یاماہا موٹرز نے پاکستان میں 125cc سیریز کی نئی بائیک YBR متعارف کروا دی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار نئی 125 سی سی موٹرسائیکل کا ڈیزائن اور چند فیچرز کو بہتر کیا گیا ہے۔ پروپاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کو توقع ہے کہ یہ نئی موٹرسائیکل 125 سی سی انجن پسند کرنے والے افراد کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یاماہا کی نئی بائیک کمپنی کی جانب سے پہلے متعارف کرائے گئے 3 ماڈلز سے زیادہ کامیاب ہوگی۔

یاماہا کی نئی موٹر سائیکل: آرام دہ، خوبصورت اور خاص خیال رہے کہ یاماہا اس سے پہلے 2015 اور 2017 میں اس موٹرسائیکل کے ایڈیشن پیش کرچکی ہے۔ 4 اسٹروک سنگل سلینڈر موٹرسائیکل کے ٹینک میں 13 لیٹر پٹرول بھرا جاسکتا ہے جبکہ 5 اسپیڈ ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں۔ سیلف اسٹارٹ بٹن کے ساتھ کک اسٹارٹ کا آپشن بھی موجود ہے نئی موٹر سائیکل متعارف کروانے کے لیے لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،کمپنی نے دیہی علاقوں میں بائیک کی بڑھتی ہوئی مانگ کو نظر میں رکھ کر نئی بائیک متعارف کروائی۔ گزشتہ سال کے ماڈل میں کمپنی نے ڈسک بریک نہیں دی تھی مگر اس بار فرنٹ ٹائر میں ڈسک بریک دی گئی ہے جبکہ پچھلے پہیے میں ڈرم بریک موجود ہے۔ یاماہا کی دنگ کردینے والی کانسیپٹ موٹرسائیکل یاماہا کمپنی نے نئی بائیک کی قیمت کو گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھایا گیا ہے اور یہ ایک  لاکھ 30 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 2017 میں یہ مالیت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے مقرر کی تھی۔ یخیال رہے کہ حالیہ سالوں میں موٹر سائیکل کی فروخت میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور 2016 ملک میں 20 لاکھ سے بھی زائد موٹر سائکلیں تیار کی گئیں۔تیار کی گئی موٹر سائیکلوں125cc ماڈل کے یونٹس تھے، اور مجموعی طور پر 2016 میں 3 لاکھ 50 ہزار 125cc بائیکس تیار کی گئیں۔ مالی سال 2016 میں یاماہا ملک بھر میں ہرطرح کی 15 ہزار موٹر سائکلیں فروخت کرنے میں کامیاب ہوئی، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے ماڈل کو متعارف کرانے کے بعد یاماہا بائیکس کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…