نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا اور یورپ کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ امریکہ میں نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ امریکہ میں سونے کے نرخوں میں کمی اور یورپ و ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ، اٹلی کی سیاسی صورتحال اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے عالمی تجارتی جنگ کے امکانات ہیں۔
دانیال عزیز توہین عدالت کیس، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1319.82 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 3.50 ڈالر (0.3 فیصد) کمی کے ساتھ 1319.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1323.25 ڈالر فی اونس رہے۔’شمی آنٹی’ 89 برس کی عمر میں چل بسیں امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1324.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1326.76 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ1328.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔