،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی،نوٹیفکیشن جاری ،نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی گئی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کی کمی کے باعث عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ اس کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی سے 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان محروم رہیں گے۔



















































