جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ: مثبت رجحان کے ساتھ کاروباری ہفتے کا اختتام

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 230 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43 ہزار 740 پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس میں کاروبار کے پہلے سیشن میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا لیکن دوسرے سیشن میں مثبت رجحان غالب آیا۔ مارکیٹ ایک وقت میں 43 ہزار 412 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی لیکن دوسرے سیشن میں43 ہزار 759 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی گئی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر9ارب 60 کروڑ مالیت کے 22 کروڑ 99 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ میں10 ارب حجم کے 21 کروڑ، 19 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مارکیٹ میں 415 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 191 کے کاروبار میں تیزی، 207 کے کاروبار میں تنزلی ہوئی جبکہ 17 کے کاروبار میں استحکام رہا۔ کاروبار میں انجینئرنگ کا شعبہ 3 کروڑ 73 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ چھایا رہا، کیمیکل اور سیمنٹ کا شعبہ بالترتیب 2 کروڑ 80 لاکھ اور 2 کروڑ 58 لاکھ سے زائد حصص کی لین دین ہوئی۔ کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں دوست اسٹیل لمیٹڈ 1 کروڑ 14 حصص کی لین دین کے ساتھ سرفہرست رہی۔ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ایک کروڑ 8 لاکھ، بائیکو پاک لمیٹڈ 97 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر رہی۔ چوتھے نمبر پر عائشہ اسٹیل مل 97 لاکھ اور پاک الیکٹرون کا 87 لاکھ حصص کی لین دین کے باعث پانچواں نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…