جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

بجلی کا بل اتنا کم کسی نے سوچا تک نہ ہو گا کین ووڈ نے حیرت انگیز صلاحیتوں کا حامل ریفریجریٹر متعارف کروا دیا

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کین ووڈ انٹرنیشنل کے آفیشل DistributorاورManufacturer آر اینڈ آئی الیکٹریکل اپلائنسز (پرائیوٹ لمیٹڈ) نے ثابت قدمی کے ساتھ 1200 ڈیلر نیٹ ورک کی حمایت کے زریعے نئی سیریز کے ریفریجریٹر کوملک بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اس ضمن میں تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میںمنعقد کی گئی،جس میں ڈیلر حضرات کو مدعو کیا گیا

اور کین ووڈ پاکستان کی نئی ریفریجریٹرسیریز سے انہیں متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر رفیق پارسا چیف ایگزیکٹو آفیسرآر اینڈ آئی الیکٹریکل اپلائنسز (پرائیوٹ لمیٹڈ)نے بتایا کہ صارفین کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اور ان کے اطمینان کے لیئے ہم نے جدید طرز، بہترین معیار اور مناسب لاگت کے ریفریجریٹر تیار کئے ہیں تاکہ ہمارے صارفین اس سے بہتر طور سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کین ووڈ ریفریجریٹر کی تیاری بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جاتی ہے۔ اس میں کھانے پینے کی اشیاء زیادہ مقدار میں محفوظ کی جاسکتی ہیں اور ریفریجریٹر کے ڈیزائن کی تیاری میں نئی تکنیک کا سہارا لیا گیا ہے۔ نئے ریفریجریٹر تین سیریز پر مشتمل ہیں جن میںPersona Glass Door) (سیریز ،Classic (Vinyl Coated) سیریز اورTitanium (Stainless Steel) سیریز شامل ہیں جو کہ کثیر رنگوں اور مختلف سائز وں میں دستیاب ہیں۔ ان کی خوبصورتی جازبِ نظر ہے جو کین ووڈ کا طرہِ امتیاز ہے۔ تمام ریفریجریٹر زکی Production کین ووڈ International کے واضح کردہ معیار اور تکنیک کے مطابق کی گئی ہے اور اس مقصد کے لیئے ہمارے پاس وسیع صنعتکاری کی سہولیات میسر ہیں۔ انسانی عنصر، صارفی موذونیت اور ریفریجریٹر کا معیار ہماری اولین ترجیح ہے جو کہ صارف کے مابین دوستانہ ماحول پیدا کرتی ہے۔

اس موقع پر جنرل مینیجر آپریشن محبت علی خان نے نئی سیریز سے متعلق شعور و آگہی اور اس کے ساخت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کی اس سیریز میں جرمنی کی صفِ اول کمپنی SECOP کا کمپریسر استعمال کیا گیا ہے اور اس میں 75 ملی میٹر موٹی انسولیشن استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت کین ووڈ ریفریجریٹر 35 فیصد تک Energy Saving کرتا ہے۔ آج ہم جدت اور نئی ٹیکنالوجی کو مزیدفروغ دے رہے ہیں

اور ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہم اپنے صارفین کو نئی جدت اور ٹیکنا لوجی کے ذریعے Healthy Life Styleفراہم کرسکیں۔انہوں نے ریفریجریٹر سے متعلق ڈیلر حضرات کے سوالات کی مزید وضاحت فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ریفریجریٹر کم بجلی استعمال کرتے ہیں جس میں صارفین کے بجلی کے اخراجات میں کمی آتی ہے۔ مزید برآں ریفریجریٹر میں جدید آلات کا استعمال کیا گیا ہے

جس کی بدولت ریفریجریٹر کی کارکردگی عمدہ ہوئی ہے ۔خشک سبزیوں کو محفو ظ رکھنے کے لیئے ایک بیرونی ٹرے کا بھی اضافہ کیا گیاہے جو کہ زیادہ سے زیادہ جگہ کے استعمال میں معاون ہے۔ اس کے علاوہ ادویات کے لیئے ایک علیحدہ حصہ مقرر کیا گیا ہے۔کین ووڈ ریفریجریٹر میں استعمال 75 ملی میٹر موٹی Insulation Wall ہوا کی ٹھنڈک کو محفوظ رکھتی ہے جس کی وجہ سے آخراجات کے

تناسب میں کمی واقع ہوتی ہے۔کین ووڈ کے بہترین اور کارآمد ریفریجریٹر کی مکمل رینج فوری طور پرملک بھر میںہمارے وسیع ترین ڈیلر نیٹ ورک اور ماڈرن ٹریڈ اوٹلیٹزپر دستیاب ہوگی ۔واضح رہے کہ اسی ہفتے ریفریجریٹر کو ملک کے بڑے بڑے شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، ملتان وغیرہ میں بھی متعارف کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…