بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں کنٹرول،اوپن مارکیٹ بے قابو،ڈالر،برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قیمت میں تشویشناک اضافہ،سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پیرکو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہاجبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پیرکو روپے کے مقابلے میں دالر کی قدر میں استحاکم رہا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید110.58روپے اور قیمت فروخت110.68روپے پر مستحکم رہی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں10

پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید111.90روپے سے بڑھ کر112.00روپے اور قیمت فروخت112.10روپے سے بڑھ کر112.25روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق یوروکی قدرمیں75پیسے اور برطانوی پاؤنڈکی قیمت قدرمیں1.10روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید136.75روپے سے بڑھ کر137.50روپے اورقیمت فروخت138.25روپے سے بڑھ کر139.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید155.40روپے سے بڑھ کر156.50روپے اورقیمت فروخت156.90روپے سے بڑھ کر158.00روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں5پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قدرمیں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.75روپے سے گھٹ کر29.70روپے اور قیمت فروخت30.05روپے سے گھٹ کر30.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید30.40روپے سے بڑھ کر30.45روپے اور قیمت فروخت30.70روپے سے بڑھ کر30.75روپے ہوگئی۔پیر کو چینی یوآن کی قیمت خرید17.30روپے اور قیمت فروخت18.30روپے پر مستحکم رہی۔دریں اثناء بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا،

جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ کے زیر اثررہیں اورفی تولہ سونا کی قیمت میں200روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔آل کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونے کی فی اونس قیمت 10ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1329ڈالرسے بڑھ کر1339ڈالر ہوگئی۔پیر کومقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں171روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 56900روپے سے بڑھ کر57100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت48771روپے سے بڑھ کر48943روپے ہوگئی ۔پیر کوچاندی کی فی تولہ قیمت800روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…