بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

کرپٹ ممالک میں پاکستان 117 ویں نمبر پر

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  دنیا میں کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ ‘کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2017’ میں پاکستان کو درجہ بندی کے اعتبار سے 180 کی فہرست میں سے 117 ویں نمبر پر رکھا ہے جبکہ سال 2016 میں 176 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 116 واں تھا۔ کرپشن کی پیمائش کے لیے ایک سے 100 تک اسکورز متعین کیے ہیں۔

جتنے زیادہ اسکورز ہوں گے کرپشن کے خلاف اس ملک کی کارکردگی اتنی بہتر تصور کی جائے گی۔ ٹی آئی کی جانب سے جاری انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا کہ انسدادِ کرپشن سے متعلق متعدد اقدامات کے باوجود بعض ممالک کریشن کی روک تھام میں انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔ ٹی آئی کے مطابق کرپشن کی طاقت ور لہروں کو قابو کرنے میں وقت درکار ہے جبکہ گزشتہ چھ برسوں میں انسدادِ کرپشن کے حوالے سے معمولی اقدامات اٹھائے لیکن ان ممالک میں صورتحال مزید خراب رہی جہاں میڈیا (اخبارات) اور غیر سرکاری تنظیم (این جی اوز) کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ ٹی آئی نے بتایا کہ دو تھائی ممالک 50 اسکور کر سکے جبکہ مجموعی طور پر اسکور 43 رہا جو کہ اچھی کارکردگی کی نشانی نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام، جنوبی سوڈان اور سومالیا میں کرپشن کا جن بے قابو ہے۔ مذکورہ ممالک بلترتیب 9، 12، 14 ویں نمبر آئے جبکہ نیوزی لینڈ اور ڈینمارک نے اپنے ملکوں میں کرپشن کو کنٹرول کر کے صف اول پر رہے اور بلترتیب 89 اور 88 نمبر پر آئے۔ جنوبی یورپ میں بھی انسدادِ کرپشن کی کارکردگی بہت اچھی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی طور پر 66 ویں نمبر آیا۔ خراب کارکردگی کے حوالے سے سب سہارن افریقی ممالک (32واں)، جنوبی یورپ اور وسطیٰ ایشیا (34ویں) نمبر آئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کرپشن زدہ ممالک کے صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو کرپشن کے خلاف لکھنے اور بولنے پر زندگی کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

ٹی آئی کے انڈیکس میں کرپشن ، صحافیوں کے تحفظ اور سول سوسائٹی کے کردار کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا تو انکشاف ہوا کہ 2012 سے ابتک ہلاک ہونے والے تمام صحافیوں کا تعلق کرپشن زدہ ممالک سے ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی مینجنگ ڈائریکٹر پیٹریکا موریرا نے کہا کہ انسدادِ کرپشن کے لیے عالمی اتحاد میں ضروری ہے کہ سول سوسائٹی اور میڈیا کے ان کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے جو کرپشن کےخلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ رپورٹ میں شامل کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کا تجزیہ بھی کیا گیا جس سے اندازہ ہوا کہ ‘کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2017’ میں جن ممالک کا نمبر 45 سے کم آیا ادھر 10 سے میں 9 صحافی قتل کیے گئے جس کی رو سے انتہائی کرپشن زدہ ممالک میں ہر ہفتے ایک صحافی کو قتل کیا گیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…