بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 685 پوائنٹس کی برتری کے بعد 43 ہزار 627 پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 42 ہزار 9 17 پوئنٹس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی تاہم دن کے اختتام کے قریب دن کی اعلیٰ ترین سطح 43 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔

مارکیٹ میں کاروبار کی بلند ترین سطح 43 ہزار 691 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ کم ترین  سطح 42 ہزار 179 پوائنٹس رہی۔ پی ایس ایکس میں 5 ارب 80 کروڑ مالیت کے 14 کروڑ 80 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی لیکن گزشتہ روز 7 ارب 60 کروڑ مالیت کے 21 کروڑ 95 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 243 کے لین دین میں اضافہ ہوا  جبکہ 96 کے کاروبار میں کمی تاہم 25 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔ پی ایس ایکس میں مجموعی کاروبار میں مواصلات کا شعبہ 2 کروڑ 36 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست اور کیمیکل اور بینکنگ کا شعبہ بالترتیب 1 کروڑ 35 لاکھ اور 1 کروڑ 83 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔ کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 38 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، ایزگارڈ نائن ایک کروڑ 13 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 57 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، فوجی فوڈز لمیٹڈ ایک کروڑ 56 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ ہم نیٹ ورک 56 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…