اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دبئی میں سرمایہ کاری کرنیوالے پاکستانیوں سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے دبئی میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی فہرست قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دبئی میں 100 پاکستانیوں نے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ایف آئی اے کی رپورٹ دبئی حکام کو بھیجی جس میں 55 پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کا کیس نیب کو بھیجنے کی سفارش کر دی ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے بھی دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی خریداری کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اسٹیٹ بینک سے خلیجی ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی منی ٹریل اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات مانگ لی ہیں اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک سے جائیدادیں خریدنے والوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے نادرا سے بھی دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی فیملی ٹری طلب کی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ہیر پھیر کر کے دبئی میں جائیداد خریدنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…