بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

بجلی کے ناقص ترسیلی نظام سے قومی خزانے کو 213 ارب کا نقصان

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈیژن اور پیپکو حکام نے بتایا کہ ملک میں بجلی کے مجموعی ترسیلی نقصانات سے قومی خزانے کو 213 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہو رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت میں جاری پی اے سی میں پیپکو حکام نے بجلی سے متعلق ترسیلی نقصانات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گھریلو صارفین کی کل تعداد 86 فیصد میں سے صرف 50 فیصد بجلی استعمال کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں: منگلہ ڈیم میں پانی کی شدید قلت کے باعث بجلی کی پیداوار بند پیپکو حکام نے ترسیلی نظام سے پیدا ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو سب سے زیادہ نقصان 32 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشل صارفین کی تعداد 11 فیصد جبکہ بجلی کا استعمال صرف ساڑھے 7 فیصد ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 1.3 فیصد صنعتی صارفین 24 فیصد بجلی استعمال کر رہے ہیں جبکہ اس وقت کل صارفین کی تعداد 2 کروڑ 62 لاکھ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل میں نمایاں کمی لانا چاہتے ہیں؟ پی اے سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی میں نقصانات کی شرح 37.9 فیصد اور بجلی چوری 18.57 فیصد ہے۔ دوسری جانب پیسکو میں بجلی چوری کی شرح 11.65 فیصد دیکھنے میں آئی۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں نقصانات کا تناسب 30.6 فیصد جبکہ بجلی چوری 12.14 فیصد ہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مجموعی نقصانات 23.1 فیصد اور بجلی چوری 1.8 فیصد ہے۔ مزید پڑھیں: کیا انورٹر اے سی کم بجلی خرچ کرتے ہیں؟ حکام نے بتایا کہ مذکورہ تناسب سے ملک میں بجلی کے مجموعی ترسیلی نقصانات سے قومی خزانے کو 213 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیسکو میں 48 ارب روپے، میپکو میں 30 ارب، لیسکو میں 34 ارب روپے، حیسکو میں مجموعی طورپر 19 ارب 69 کروڑ روپے اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی میں 20 ارب 41 کروڑ روپے کے ترسیلی نقصانات ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…