لاہور ( این این آئی)پاکستان چین اور بھارت کے بعد خوردتی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ۔ جن ممالک سے تیل درآمد کیا جاتا ہے ان میں ملائیشیااور انڈونیشیا سر فہرست ہیں۔ درآمد کردہ خوردنی تیل بنیادی طور پر Parlmo Sterineہوتا ہے ۔ یہ تیل کھانے کے لیے انتہائی
خطرناک ہے اور بنیادی طور پر صابن اور کاسمیٹکس بنانے کے کام آتا ہے ۔ یہ عام درجہ حرارت پر سالڈ رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر جسم میں جا کر خون کی نالیوں میں جم جاتا ہے اور بہت سی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔ جس میں دل کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔