بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے پی آئی اے کے سابق سی ای او برنڈ ہیلڈن کوبیرون ملک فرار میں کس نے مدد دی؟وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ میں ٹھن گئی، حیرت انگیزانکشافات

datetime 30  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں وزارت داخلہ کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے کے سابق سی ای او برنڈ ہیلڈن برینڈ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش وزارت خارجہ نے کی تھی، وزارت خارجہ کی ایک ماہ کی زبانی ضمانت پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔ کمیٹی میں سول ایوی ایشن کے حکام نے وزارت داخلہ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ

پی آئی اے کے سابق سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بتایا گیا اور نہ ہی نام نکالنے کی سفارش کی۔ جس پر کمیٹی نے وزارت داخلہ کے انکشاف پر برنڈ ہیلڈن کے بیرون ملک فرار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔منگل کو کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹرفرحت اللہ بابر کی زیرصدارت ہوا جس میں ارکان کے علاوہ وزارت داخلہ اور سول ایوسی ایشن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں جرمن نژاد پی آئی اے کے سابق سی ای او برنڈ ہیلڈن برانڈ کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود بیرن ملک فرار ہونے کے معاملے پر وزارت داخلہ اور سول ایوسی ایشن نے کمیٹی ارکان کے سوالات کے جوابات دیے۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ برنڈ ہیلڈن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش وزارت خارجہ نے کی تھی اور برنڈ ہیلڈن کو باہر بھیجنے کی درخواست کے ساتھ سول ایوی ایشن کا ایک لیٹر بھی منسلک تھا، حکام نے کہا کہ وزارت خارجہ کی ایک ماہ کی زبانی ضمانت پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔دوسری جانب سول ایوزیشن کے حکام نے وزارت داخلہ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے سابق سی ای او کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بتایا گیا اور نہ ہی نام نکالنے کی سفارش کی۔کمیٹی کے رکن طاہرحسین مشہدی نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ نے برنڈ ہیلڈن برانڈ کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد دی، پی آئی اے کے جہاز کو فلم شوٹنگ کے بہانے باہر لے جایا گیا

اور برنڈ ہیلڈن نے بغیر اجازت کے یہ جہاز جرمن میوزم کے حوالے کر دیا جہاں جہاز کو یہودی لابی کی مسلم دشمنی پر مبنی فلم کیلئے استعمال کیا گیا۔وزارت داخلہ کے انکشاف پر کمیٹی نے برنڈ ہیلڈن کے بیرون ملک فرار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کی اونے پونے داموں فروخت کے معاملے پر جرمن نڑاد سابق سی ای او کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ای سی ایل میں نام شامل کیا گیا تاہم چند روز بعد ہی برنڈ ہیلڈن بیرون ملک فرار ہوگئے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…