لندن(آئی این پی )مالیتی اعتبار سے چین دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ، گزشتہ برس چین کے مالیاتی ذخائر کی کل مالیت24803بلین ڈالر رہی ، 2016کی نسبت چین کے مالیاتی ذخائر میں 2017میں 22فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے نیوورلڈ ویلتھ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں مالیاتی ذخائر رکھنے والے ممالک میں امریکہ 64458 بلین ڈالر کیساتھ سرفہرست رہا ہے جبکہ چین 24803بلین ڈالر ذخائر کیساتھ
دوسرے نمبر پر ہے ۔ چین نے 2016کی نسبت گزشتہ برس اپنے مالیاتی ذخائر میں 22فیصد اضافہ کیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19522بلین ڈالر کیساتھ جاپان تیسرے ،9912بلین ڈالر کیساتھ برطانیہ چوتھے ، 9660بلین ڈالر مالیاتی ذخائر کیساتھ جرمنی پانچویں جبکہ 8230بلین ڈالر کیساتھ بھارت کا چھٹا نمبر ہے ۔ 6649بلین ڈالر کیساتھ فرانس ساتویں ، 6393بلین ڈالر کیساتھ کینیڈا آٹھویں ،6142بلین ڈالر کیساتھ آسٹریلیا نوین اور4276بلین ڈالر مالیاتی ذخائر کیساتھ اٹلی دسویں نمبر پر براجمان ہے ۔ واضح رہے کہ رپورٹ کے اعداد وشمار سے سرکاری فنڈز کو خارج کردیا گیا ہے ۔