بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی ریال کی قیمت 40 سال کی کم ترین سطح پر آگئی،ایک ایرانی ریال امریکی ڈالر کے بدلے میں کتنے ہزار ریال کے حساب سے فروخت ہورہاہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کی قومی کرنسی ریال کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس نے صدر حسن روحانی اور حکومت کی طرف سے کرنسی کی قدر میں استحکام کے دعوؤں کو غلط ثابت کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ ریال کی قدر میں اضافہ کیا جائے گا اور اس کی قیمت مزید کم نہیں ہونے دی جائے گی

تاہم گزشتہ روز کے روز بلیک مارکیٹ میں ایرانی ریال ایک امریکی ڈالر کے بدلے میں 46 ہزار ریال کے حساب سے فروخت ہوتا رہا ہے۔ایرانی ریال کی اتنی کم قیمت گذشتہ چالیس سال کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔گذشتہ ہفتے ایرانی ریال کی قیمت کا غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں استحکام دیکھا گیا تھا مگر کل سوموار کو ایرانی ریال دھڑام سے نیچے آیا اور فی امریکی ڈالر کے مقابلے میں چھیالیس ہزار ایرانی ریال فروخت ہونے لگے۔بلیک مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت یورو کے مقابلے میں بھی کم ہوئی ہے۔ ایک یورو کے بدلے میں 5750 ایرانی ریال فروخت ہوتے رہے جب آسٹریلوی پاؤند کے مقابلے میں 6650 ایرانی ریال فروخت کیے گئے۔گذشتہ ہفتے ایرانی صدر حسن روحانی نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے پیچھے حکومت کی منشا شامل ہے جس کا مقصد بجٹ خسارے کو پورا کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی قیمت میں اتارو چڑھا زیادہ دیر جاری نہیں رہے گا۔ مرکزی بنک قومی کرنسی کو مزید نیچے آنے سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔ریال کی قیمت میں غیرمعمولی کمی پر ایرانی عوام کی طرف سے حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز جب ایرانی ریال کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم نچلی ترین سطح پر آئی تو سوشل میڈیا پر اس پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت اور صدر حسن روحانی قوم کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…