لاہور (آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگے اور سستے ترین شہر کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اشیائے صرف سمیت دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں کے حوالے سے ملک کے تجارتی و کاروباری حب کراچی کو سب سے سستے شہر کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017کے دوران کراچی میں اوسط مہنگائی میں 3.1فیصد اضافہ ہوا
جب کہ دیگر بڑے شہروں کا اوسط 4.6فیصد رہا ہے۔ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2017کے دوران لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور کے مقابلے میں کراچی میں مہنگائی کی شرح کم رہی جب کہ اسی دورانیے میں لاہور مہنگائی کے لحاظ سے دیگر بڑے شہروں پر بازی لے گیا، لاہور میں مہنگائی کی شرح 6.6فیصد، اسلام آباد میں 5.6فیصد، پشاور میں 4.4فیصد، کوئٹہ میں 4.6فیصد رہی۔ (وقاص)