بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا

datetime 27  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  پی آئی اے کی انتظامیہ نے سعودی عرب اور چین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ زائرین کی سہولت کے لیے ایران کے شہر مشہد کے لیے بھی پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ کے لیے قومی ایئر لائن کا نیا بزنس پلان ترتیب دے دیا گیا، جامع بزنس پلان کے ذریعے قومی ایئر لائن کے خسارے میں کمی لانے کی کوششیں جارہی ہیں۔

اس سلسلے میں پی آئی اے نے منافع بخش روٹس پر پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور چین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہیں، جدہ کے لیے پروازوں کی تعداد 28 سے بڑھا کر 31 اور مدینہ کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 9 سے 10 کی جارہی ہے جب کہ بیجنگ کے لیے اسلام آباد اور کراچی سے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 2 سے 4 کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں زائرین کی سہولت کے لیے ایران کے شہر مشہد کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق منافع بخش روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے اور نقصان میں جانے والے روٹس کی پروازوں کو وقتی طور پر بند کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی کاوشوں سے ائر لائن کو دوبارہ سے منافع بخش بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…