کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 10ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے زیرمقامی مارکیٹ میں بھی اثر فی تولہ سونے کی قیمت بھی57500روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبھی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے
کی قیمت میں مزید 10ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1350ڈالر سے بڑھ کر1360ڈالر ہوگئی جس کیے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت400روپے کے اضافے سے 57100روپے سے بڑھ کر57500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت48942روپے سے بڑھ کر49285روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی10روپے کے اضافے سے830روپے ہوگئی۔