ڈیوس(آئی این پی/ژنہوا) چین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کائی ۔ ہو لی نے یہاں عالمی اقتصادی فورم کے دوران کہا کہ چینی کمپنیوں کے ملکی مارکیٹ سے بیرونی مارکیٹ پر اپنی توجہ تبدیل کرنے کے بعد ان کا کاروباری طریقہ امریکی مسابقت کنندگان کو مات دے دے گا اور غیر ملکی مارکیٹ کے کافی حصے پر چھا جائیں گی۔ چین کی کامیابی ابتدائی کمپنیوں کے قیام میں مہارت رکھنے والی وینچر کیپیٹل فرم سینو ویشن ونچرز کے بانی اور سی ای او نے ڈیوس فورم کے موقع پر
سی این بی سی ٹیلی ویژن پر حالی میں ان خیلات کا اظہار کیا ہے لی کا خیال ہے کہ چینی کمپنیاں مختصر مدت میں ’’زیادہ پارنٹر شپ دوست ‘‘ ،مقامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری اور مقامی ماحول میں گل مل جانے میں بہتر ہیں۔جبکہ امریکی کمپنیاں زیادہ یک سنگی ہیں۔ اور فیس بک اور گوگل کو ہر کہیںلے جاتے ہیں اگرچہ چینی کاروباری افراد اور کمپنیاں زیادہ تر مقامی مارکیٹ کو ہدف بناتی ہیں۔ یہ صورتحال آئندہ پانچ سے دس برسوں میں تبدیل ہوجائے گی۔