بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چترال و ملحقہ علاقوں کیلئے خوشخبری ،طلب سے3 گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے والا چترال پاور پراجیکٹ فعال

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) چترال میں 108 میگا واٹ گولین ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے آزمائشی بنیادوں پربجلی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو آئندہ ماہ سے باقاعدہ طور پر سسٹم میں شامل ہوجائے گا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ماہِ فروری کے پہلے ہفتے میں اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔واٹر اینڈ پاور ڈولمپنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق 29 ارب کی لاگت سے تیار منصوبے سے پہلے مرحلے میں 36 میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی بعدِازاں دیگر یونٹس سے پیدا ہونے والی بجلی طلب سے 3 گنا زیادہ ہوجائے گی۔

جمعرات کو چئیرمین واپڈا جنرل (ر)مزمل حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘بلعموم قوم اور بلخصوص مقامی شہریوں کے لیے بڑے فخر کا مرحلہ ہے کہ چترال میں موجودہ طلب سے دوگنا زیادہ بجلی کی فراہمی ہو سکے گی جو کہ 20 میگا واٹ ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ چترل، اپر چترال، دورش میں شہریوں نے پہلی بار بجلی کی روشنی میں اپنا دن گزارا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘چترل، اپرچترل اور دورش میں بالترتیب 7، 4 اور 8 میگا واٹ بجلی کی طلب ہے تاہم اب ہمارے پاس 36 میگا واٹ ہے’۔چیئرمین واپڈا نے مذکورہ منصوبے کی تکمیل کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چترال اور اس کے متصل علاقوں میں بجلی کی مستقل فراہمی ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 36 میگا واٹ کا دوسرا یونٹ مارچ جبکہ3 اور آخری یونٹ مئی میں فعال ہو کر بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دے گا جو قومی سسٹم کو فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی اور خیبرپختونخوا انرجی ڈولپمنٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے پاور ڈسٹریبیویشن سسٹم کو بہتر بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے،پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر جاوید آفریدی نے بتایا کہ ‘منگل کی صبح جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن تک بجلی پہنچائی گئی اور سہ پہر تک مختلف ٹیسٹنگ کے بعد اسے پیسکو کی مقامی لائن کو دی گئی اور شہر کے مختلف علاقوں کو یکے بعد دیگرے بجلی دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ دروش تک جاری رہے گا’۔واضح رہے کہ واپڈا نے پہلی بار اپنے مالیاتی اخراجات میں منصوبہ تعمیر کیا اور اضافی بجلی کو قومی سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…