بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تاریخ بدھ کو ختم ہوگئی ٗ قرعہ اندازی (کل)ہوگی

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تاریخ بدھ کو ختم ہوگئی ۔رواں برس حج درخواستیں 13 بینکوں کی مختلف برانچز میں جمع کروائی گئیں جس کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی جبکہ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔حج درخواستیں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، میزان بینک، بینک الفلاح، میٹروپولیٹن بینک، دبئی اسلامک بینک، فیصل بینک اور عسکری بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے حاصل کی گئیں ۔

رواں برس پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 473 اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 59 ہزار 737 عازمین حج پر جائیں گے۔حج 2018ء میں گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ بڑھا کر دو تہائی کیا گیا ہے اور حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم شریعہ اکاؤنٹ میں رکھی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق حج درخواست کے ساتھ مارچ 2019 تک کارآمد قومی شناختی کارڈ اور ریڈ ایبل پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے اور قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گے



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…