اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

موسم گرما سے قبل بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں ،پیاف

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ حکومت توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ موسم گرما و برسات سے قبل بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے کے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام بشمول کاروباری طبقہ کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل سکے ، ملک کا موجودہ بجلی ترسیل نظام انتہائی کمزور ہے۔

ٹرانسمیشن لائنوں پر زیادہ لوڈ ہونیکی وجہ سے اکثر فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں اور بارش کے اوقات میں انڈسٹریل ایریا زمیں ٹرپنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے جس سے صنعتوں کا پیداواری عمل شدید متاثر ہو رہا ہے،کمزور ڈیلیوری سسٹم کی وجہ سے بجلی صارفین کو مکمل نہیں مل پا رہی۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ لیسکو کی جانب سے آئندہ موسم گرما میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی نوید خوش آئند ہے مگر اس کے لئے ضرورہی ہے کہ بجلی کی ترسیل کے ناقص کا نظام کو ادلین ترجیح کے طور پر درست کیا جائے تاکہ آئندہ شدید گرمی میں بوسیدہ ٹرانسمیشن لائنوں کی وجہ سے لوڈ بڑھنے کے باعث غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے چھٹکارا مل سکے اور بجلی صارفین تک باآسانی پہنچائی جا سکے۔انہوںنے کہا کہ حکومت سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں پر توجہ دے اور پن بجلی منصوبوں میں قابل عمل منصوبہ کالا باغ ڈیم ہے جو واپڈ ا کے جلد تعمیر ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے اس سے نہ صرف3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی بلکہ دریائوں میں سارا سال زراعت کے لیے بھی پانی دستیاب رہے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…