بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

امریکہ نے سولر پینلز پر 30 فی صد درآمدی ٹیکس لگا دیا،ٹرمپ نے منظوری دیدی

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے شمسی توانائی کے پینلز کی درآمد پر ٹیکس لگانے کے فیصلے سے عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اس صنعت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی اور ایشیائی اسٹاکس مارکیٹوں میں اس صنعت کے شیئرز گر گئے ہیں اور ان کا کاروبار متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

امریکی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ سولر پینلز کی درآمد پر ٹیکس لگانے کا مقصد اس شعبے کی امریکی صنعت کی مدد کرنا اور امریکی سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے سولر سیل اور اس سے متعلقہ سامان کی درآمد پر 30 فی صد ٹیکس لگانے کی منظوری دی ۔ تاہم ہر سال ڈھائی گگا واٹس کے غیر اسمبل شدہ سولر سیل ٹیکس ڈیوٹی کے بغیر درآمد کیے جا سکیں گے۔ٹیکس عائد ہونے کی خبر سے جرمنی میں سولر پینل تیار کرنے والے سب سے بڑے ادارے ایس ایم اے، کے حصص 4.6 فی صد تک گر گئے۔ یہ ادارہ اپنی پیداوار کا 46 فی صد امریکہ برآمد کرتا ہے۔چین، جاپان اور جرمنی کے بعد امریکہ سولر پینل استعمال کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…