اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال 2017-18کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے تحت چین سب سے بڑا سرمایہ کار ملک رہا ہے۔مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں چین کا حصہ 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران جولائی 2017میں ملائیشیا کی جانب سے کی جانے
والی ایف ڈی آئی چین سے زائد رہی ہے اور اس دوران ملائیشیا کے سرمایہ کاروں نے ملک میں 90 ملین ڈالر کیسرمایہ کاری کی۔ اس طرح چین کے بعد ملائیشیا پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جس کے سرمایہ کاروں کی جانب سے کی جانے والی ایف ڈی آئی کا تناسب مجموعی طور پر 8 فیصد رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران توانائی کے شعبہ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔