کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنوں اور احتجاجی سیاست نے ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کوسال 2017 کے دوران ایشیاء کی بدترین مارکیٹ بنا دیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس15.35فیصد گرگیا۔ سرمایہ کاروں کے10کھرب 58 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں 7 ہزار 336 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،
جنوری سے دسمبر تک کے ایس ای 100انڈیکس 47 ہزار 806 سے کم ہو کر 40 ہزار 471 پر آ گیا، سال 2016 کے دوران انڈیکس میں 46 فیصد اضافے سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی نمبر ون مارکیٹ بن گئی تھی، سال کے دوران پاکستان اسٹاک میں شیئرز کی مجموعی مالیت 10 کھرب 58 ارب روپے کی کمی سے 85 کھرب 71 ارب روپے سے بھی کم رہ گئی۔کاروبار میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 16 فیصد کمی دیکھی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی مارکیٹ سے 49 کروڑ 5 لاکھ ڈالر نکال لیے، سی این بی سی کے مطابق 2017 کے دوران پاکستان کے سوا ایشیا کی دوسری تمام بڑی مارکیٹوں میں تیزی رہی۔ دھرنوں اور احتجاجی سیاست نے ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کوسال 2017 کے دوران ایشیاء کی بدترین مارکیٹ بنا دیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس15.35فیصد گرگیا۔ سرمایہ کاروں کے10کھرب 58 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں 7 ہزار 336 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جنوری سے دسمبر تک کے ایس ای 100انڈیکس 47 ہزار 806 سے کم ہو کر 40 ہزار 471 پر آ گیا، سال 2016 کے دوران انڈیکس میں 46 فیصد اضافے سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی نمبر ون مارکیٹ بن گئی تھی،