منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

28دسمبر کو لاہور کے شہریوں کو ایک اور بڑا تحفہ دینے کا اعلان، تفصیلات کا اعلان کردیاگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 28دسمبر کو لاہور کے شہریوں کو باب پاکستان کی تعمیر نو کا تحفہ ملے گا، وہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے 117 ایکڑ پر مشتمل باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس عظیم الشان منصوبے کو محض دو برس کے مختصر عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے،

یہ منصوبہ قیام پاکستان کے حوالے سے لاہور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے حسن کو چار چاند لگا دے گا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے بات چیت خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاں باب پاکستان پراجیکٹ سے چونگی امرسدھو، والٹن اور دیگر علاقوں کے لاکھوں مکینوں کو تفریح اور کھیل کے مواقعے فراہم کرے گا وہاں تاریخ کا وہ قرض بھی ادا ہو گا جس کا خواب غلام حیدر وائیں مرحوم کے دور سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والٹن میں یہی وہ جگہ ہے جہاں ہندوستان سے آنے والے مسلمانوں کے قافلوں نے قیام کیا تھا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ باب پاکستان کے نئے ڈیزائن میں اس امر کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے کہ وہاں اب تک ہونے والا تعمیراتی کام کا حصہ ہو تاکہ قوم کے یہاں خرچ ہونے والے ایک ایک روپے کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ باب پاکستان کے مونومنٹ یعنی یادگار بلاک میں مینار، لائبریری، آڈیٹوریم اور آرٹ گیلری شامل ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ نئے ڈیزائن میں تاریخی اہمیت اور حسن کو مدنظر رکھتے ہوئے کامن ایریا کے علاوہ علاقے کے نوجوانوں کی ضروریات کے پیش نظر کرکٹ گراونڈ اور سٹیڈیم، فٹ بال اور ہاکی گراونڈ اور سٹیڈیم ، دو ٹینس کورٹ، دو والی بال کورٹس، دو سوئمنگ پولز دو کلومیٹر لمبا جاگنگ ٹریک، ایک بیڈ منٹن کورٹ کے ساتھ ساتھ انڈور جمنازیم اور

سپورٹس کمپلکیس بھی شامل کئے گئے ہیں جو بین الاقوامی معیار کے ہوں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید بتایا کہ باب پاکستان منصوبے میں فوڈ کورٹ، برڈ ہاوس، سووینئر شاپاس، بوٹنگ اور واٹر سکوٹرز کے ساتھ جھیل اور متعدد دیگر سہولتیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باب پاکستان کی حقیقی اہمیت ہجرت کرنے والے ہمارے بزرگوں کے حوالے سے ہے لہذا ہجرت کی یادگار کے طور پر ٹرین کی دو بوگیاں، دو بیل گاڑیاں، چوبیس ٹینٹ سٹرکچرز بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ والٹن میں یوتھ ہاسٹل 1934 میں قائم ہوا اور حضرت قائداعظم علیہ رحمہ نے 1947 میں اس کا وزٹ بھی کیا اس ہاسٹل کی بھی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کی جا رہی ہے تاکہ ملک بھر سے نوجوان باب پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے وہاں قیام کر سکیں اور اپنی تاریخ کو یاد رکھ سکیں۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی یسیں سوہل نے باب پاکستان کی تعمیرنو کے سلسلے میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی بطور وائس چےئرمین کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی طرف سے ان کے علاقے میں یہ تاریخی تحفہ ہو گا اور اپنے وطن سے محبت کرنے والے لاکھوں پاکستانی باب پاکستان کی تعمیر کے بعد اس مقام پر آ کے اپنی محبت اور وفا کی تجدید کر سکیں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…