منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ایف بی آر نے رحیم یار خان میں شادی کی تقریب میں امریکی ڈالرز اور ریال کی بارش کا نوٹس لے لیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

رحیم یار خان (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رحیم یار خان میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کی جانب سے ڈالر ‘ ریال اڑائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے دولہے اور دلہن کے اہل خانہ کے مالی وسائل سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یاد خان میں ایسی شادی ہوئی جس میں شجاع آباد سے خان پور پہنچنے پر دلہے محمد ارشد کے باراتی دوستوں نے شہر میں داخل ہوتے ہی

بس کی چھت پر کھڑے ہو کر امریکی ڈالرز اور سعودی ریال لٹائے یہی نہیں باراتی افراد نے موبائل فونز کی بارش بھی کی جس سے رحیم یار خان کے شہریوں کی چاندی ہو گئی۔ یہ خبر میڈیا کی زینت بھی بنی جس کے بعد کسی نے اس شادی میں شاہ خرچیوں پر واہ واہ کی تو کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اب ان شاہ خرچیوں کا ایف بی آر

(فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے نوٹس لے لیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق باراتیوں کے امریکی ڈالرز، سعودی ریال اور موبائل فونز لْٹانے پر نوٹس لیا گیا۔ ایف بی آر نے دلہا اور دلہن کے مالی وسائل سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ کے مالی وسائل کا جائزہ لے کر اس سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…