جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ رقم اتنی زیادہ کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،دستاویزات میں چونکادینے والے انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لگ بھگ ایک کھرب 58ارب روپے کا نقصان ہوا،حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں ریلوے پر ایک کھرب77ارب اور86کروڑ روپے کی سبسڈی دی جبکہ ایک کھرب49ارب اور47 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئیں اور پانچ سالوں کے دوران 3کھرب اور7ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کے مالی سال2016-17ء کے اخراجات

مالی سال2012-13ء کے مقابلے میں40فیصد سے زائد جبکہ مالی سال2015-16ء کے مقابلے میں17ارب روپے زائد ہیں۔ مالی سال2012-13ء میں30ارب سے زائد کا نقصان ہوا،حکومت نے 33 ارب اور30کروڑ روپے کی سبسڈی دی جبکہ 18ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔مالی سال2013-14ء میں کل وصولیاں22ارب اور80کروڑ روپے کی ہوئیں جبکہ حکومت کی جانب سے33ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ اخراجات55ارب روپے کے ہوئے اور نقصان32ارب روپے کا ہوا۔مالی سال2014-15ء میں 27ارب روپے کا نقصان ہوا،31ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں،حکومت کی جانب سے37ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ60ارب روپے کے اخراجات ہوئے مالی سال2015 ء اور مالی سال2016ء میں کل36 ارب اور50کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئیں،37 ارب روپے حکومت نے سبسڈی دی جبکہ 63ارب اور50 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے،اس طرح27 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔مالی سال2016-17ء میں ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔2016-17ء میں ریلوے کو 41ارب روپے کا نقصان ہوا جس میں40ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں،حکومت نے مالی سال2016-17ء میں37 ارب روپے کی سبسڈی دی جبکہ80 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا،حکومت نے مالی سال2016-17ء میں نقصان کی وجہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں10فیصد اضافہ بتائی ہے لیکن یہ نقصان تنخواہوں کی مد میں اضافے کی رقم سے کہیں زیادہ ہ

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…