پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

تین نئی موٹر ویز مکمل، جلد ہی کھول دی جائیں گی،موٹر وے پولیس میں نئی بھرتیوں کا اعلان کردیاگیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پورے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جا رہا ہے،موٹروے پولیس اپنی دیانت داری اور نظم و ضبط کی وجہ سے پوری دنیا میں شناخت ر کھتی ہے، موٹروے پولیس میں مزید نئی بھر تیاں بھی جلد کر ر ہے ہیں،وفاقی وزیر مواصلات ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم نے کہا ہے کہ کرا چی سے حید ر آباد، لیاری بائی پاس ، لاہور ملتان ، خانیوال سے گو جرہ موٹرویز آئندہ چندماہ میں عوام کے لیے کھول دی جائیں گی،حکومت نے ملکی ترقی کے لئے مواصلات کے

شعبوں میں بڑے بڑے منصوبوں پر معاہدے کئے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جارہا ہے،موٹروے پولیس اپنی دیانت داری اور نظم و ضبط کی وجہ سے پوری دنیا میں شناخت ر کھتی ہے، موٹروے پولیس میں مزید نئی بھر تیاں بھی جلد کر ر ہے ہیں، آئندہ چند ماہ موٹرویز کا دائرہ 1800 کلومیٹر تک پھیل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے مو ٹروے پولیس بیٹ 20کی نئی عمارت کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ۔ انسپکٹر جنرل مو ٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ ، مئیر بہاو لپور عقیل نجم ہا شمی ، ایس ایس پی چو ہدری غلام جعفر ، پرنسپل قا ئد اعظم میڈ یکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، سول سو سائٹی کے ارکان اور موٹروے پولیس افسران کو ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم نے کہاکہ پنجاب ، بلو چستان ، کے پی کے ، سندھ اور گلگت و بلتستان میں مو ٹرویز بن رہی ہیں۔ کرا چی سے حید ر آباد، لیاری بائی پاس ، لاہور ملتان ، خانیوال سے گو جرہ موٹرویز آئندہ چندماہ میں عوام کے لیے کھول دی جائیں گی۔ مو ٹروے پولیس پاکستان میں کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے اور اسکی کار کردگی بقیہ ملکی اداروں کے لئے مثال کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ قومی شاہراہوں اور ان پر سفر کرنے والوں کی حفاظت، مدد اور فلاح کا فریضہ موٹروے پولیس احسن طر یقہ سے سرانجام دے رہی ہے

حکومت نے ملکی ترقی کے لئے مواصلات کے شعبوں میں بڑے بڑے منصوبوں پر معاہدے کئے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جارہا ہے ، جو کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔۔ ان منصوبوں کی کا میابی میں موٹروے پو لیس کا بہت اہم رول ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ مستقبل قریب میں موٹروے پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گئیں۔ انسپکٹر جنرل ڈا کٹر سید کلیم امام نے کہا کہ ہماری اولین تر جیح ہے کہ جو شخص گھر سے سفر کے لیے نکلے وہ خیر و عافیت سے اپنے گھر پہنچ جائے یہی ہمارا مقصد ہے ۔ موٹروے پولیس اس عمارت کی تعمیر اوراس کا اعلی معیار یقیناًڈی آئی جی مرزا فاران بیگ اور ایس ایس پی چو ہدری غلام جعفر کی محنت اور دلچسپی کا آئینہ دار ہے۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عمارت کی تعمیر میں بہت کم لاگت آئی ہے ۔ اور اس کو ہم نے اپنے زرائع سے مکمل کیا ہے ۔ وفاقی وزیر اور آئی جی موٹروے پولیس یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑ ھا ئی اور دعا ء مغفر ت کی ۔ آئی جی سید کلیم امام نے وفاقی وزیر ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…