پشاور (آن لائن)سنٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک فنانس آئی ایم سائنسز پشاور اور پشاور بار ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے اسلامی بینکاری پر وکلا برادری کے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈاکٹر نجیب زادہ نے اسلامی بینکاری کے قانونی پہلوؤں پرروشنی ڈالی۔ اس دوران وکلا برادری کی طرف سے کئی سوالات اٹھائے گئے
جس کے تفصیلی جوابات ڈاکٹر نجیب نے پیش کئے۔ اس موقع پر اشفاق خلیل جنرل سیکرٹری نے سیمینار کے اختتام پر آئی ایم سائنسز کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی امیدظاہر کی کہ آئندہ بھی مشترکہ دلچسپی کے عنوانات پر اس طرح کے سیمینار کاسلسلہ جاری رہے گا۔