اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ، برآمد میں کمی

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 2.261 ملین ٹن سیمنٹ کی کھپت ہوئی جو گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 13.91 فیصد زیادہ ہے۔سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی پیداواری گنجائش اس دوران 94.65 فیصد تھی۔نومبر 2017 کے مہینے میں مقامی کھپت میں 9.89 فیصد ریکارڈ اضافے کے باوجود مجموعی طور پر اضافہ 5.16 فیصد تھا کیونکہ اس دوران ابتدائی پانچ میں برآمدات میں 27.11 فیصد کمی واقع ہوئی۔نومبر 2017 میں شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی

مقامی کھپت 2.967 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس سے 10.2 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں مقامی کھپت ان کارخانوں کی 2.692 ملین ٹن تھی۔ ملک کے جنوبی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی کھپت میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا جو نومبر 2016 میں 0.578 ملین ٹن تھی اور نومبر 2017 میں بڑھ کر 0.626 ملین ٹن ہوگئی۔تاہم، اس دوران جنوبی زون کی برآمدات میں 45.4 فیصد بڑی کمی واقع ہوئی جو نومبر 2016 میں 0.129 ملین ٹن تھی اور کم ہو کر نومبر 2017 میں 0.070 ملین ٹن تک محدود ہوگئی۔

شمالی علاقے کی برآمدات بھی 8 فیصد کم ہو کر 0.278 ملین ٹن تک رہ گئیں جو گزشتہ برس اس ماہ میں 0.350 ملین ٹن تھیں۔رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں برآمدات مسلسل کمی کا شکار رہی ہیں اور یہ 18.22 فیصد کم ہو کر 2.079 ملین ٹن رہ گئیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں 2.542 ملین ٹن تھیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…