منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،میاں خرم الیاس

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)تاجر راہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہصنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پرریگولیٹری سے پیدواری اشیاء کی قیمت میںاضافہ ہوا

اور اس ڈیوٹی کے نفاذ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے برآمدات کمی کا شکارتھیں اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایس آر او1035کے ذریعے 731اشیاء پرریگولیٹری ڈیوٹی سے خام مال مہنگا ہونے سےپیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں ضروری خام مال پرریگولیٹری ڈیوٹی کے

نفاذسے مقامی صنعت متاثر ہوئی کیونکہ یہ خام مال انڈسٹریز استعمال کرتی ہیں اگر خام مال مہنگا ہوگا تو یقینی طور پر پیدواری لاگت بڑھے گی۔اس لیے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمہ کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ کو ریلیف مل سکے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…