اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں اے ٹی ایم ہیکرز نے چھ سو سے زائد صارفین کے اکائونٹس کا صفایا کر دیا، کروڑوں روپے اڑالئے گئے۔پچھلے دنوں میڈیا میں آنیوالی یہ وہ خبر تھی جس نے سینکڑوں پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادئیے تھے لیکن بات اب اس سے بھی آگے بڑھ گئی ہے ۔میڈیا
رپورٹس کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں دھوکہ دہی سے اے ٹی ایمز کے ذریعے پیسے نکلوانے سے رقوم کی وصولی کے لیے استعمال ہونے والی پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) مشینیں اے ٹی ایمز سے بھی بڑا خطرہ بن گئی ہیں ۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی او ایس مشینوں سے ادائیگی کے وقت صارفین کی معلومات چرائی جا سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پوائنٹ آف سیلز مشینوں سے خفیہ معلومات چوری ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔جعلی ویب سائٹس، ای میلز اور فون کالز کے ذریعے بھی معلومات چوری کی جا رہی ہیں۔ آئی ٹی ماہرین نے پٹرول پمپس، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز میں پی او ایس مشینوں سے معلومات چوری ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ آئی ٹی ماہرین نے خبردار کیاکہ صارفین اکاؤنٹس کی خفیہ معلومات کے لیے ہیکرز سے ہوشیار رہیں۔واضح رہے کہ ایک نجی بینک کی جانب سے سٹیٹ بینک کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔متاثرہ صارفین کو رقوم کی ادائیگی بھی شروع کر دی گئی ہے۔