ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

موبائل ری چارج پر 12.5 فیصد ٹیکس،عوام جیسا چاہتے تھے ویسا ہوگیا،بڑی آواز بلند

datetime 4  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ موبائل ری چارج پر 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس زیادہ ہے کیونکہ صارفین کی زیادہ تعداد ٹیکس دہندگان کی حد سے کم ہے اور ان کے سالانہ ٹیکس ریٹرنز میں متعلقہ رقم کی واپسی ممکن نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی) کو 18.5 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد کردیا گیا تھا تاہم صوبائی آمدنی کے شعبے

میں ٹیکس ریٹرنز اب بھی بہت زیادہ ہے جسے وفاقی بجٹ کی طرح کم ہونا چاہیے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی ٹیکس قوانین میں ہم آہنگی ضروری ہے۔50 صفحات کی رپورٹ میں پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا کہ موبائل فون اور ٹیلی کمیونیکشن آلات پر بھاری ڈیوٹی اور دیگر ٹیکس سے موبائل فون سروس کی رسائی روک رہے ہیں۔انڈسٹری کے مسائل اور آگے بڑھنے کے حوالے سے پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکسز میں اعتدال گذشتہ چند برسوں سے صنعت کے لیے اہم چیلنچ بنا ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی اے اور ٹیلی کام صنعت کی مشترکہ کوششوں کے باعث وفاقی بجٹ 2018-2017 میں ود ہولڈنگ ٹیکس 14 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کردیا گیا لیکن 12.5 فیصد بھی ود ہولڈنگ ٹیکس زیادہ ہے۔پی ٹی اے نے دعوی کیا کہ انہوں نے صنعتی مسائل جانچ لیے ہیں اور آئندہ 2 برسوں میں ان کو حل کریں گے اور ٹیلی کام سیکٹر میں اہم جدت لائیں گے۔واضح رہے کہ 2015-2014 کے 126 ارب 26 کروڑ روپے کے مقابلے میں 2017-2016 میں قومی خزانے میں ٹیلی کام سیکٹر کا حصہ تقریبا 161 ارب 43 کروڑ روپے تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلولر موبائل صارفین کی تعداد 2015-2014 کے 11کروڑ 46 لاکھ 60ہزار کے مقابلے میں بڑھ کر 2017-2016 میں 13 کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار رہی۔اسی طرح 3جی اور 4جی صارفین کی تعداد بھی 2015-2014 میں ایک کروڑ 35 لاکھ تھی جو 2017-2016 میں بڑھ کر 4 کروڑ 21 لاکھ تک پہنچ گئی۔سابق پی ٹی اے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ 87 فیصد سے زائد آبادی میں موبائل سگنل موجود ہیں، جس میں سے 70 فیصد علاقے 3 جی جبکہ 30 فیصد علاقے میں 4 جی سروسز فراہم کی جارہی ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…