کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا 5 سالہ اسلامی بانڈز پرشرح منافع 6 فیصد رکھنے کا امکان، پاکستان کا 10 سالہ یورو بانڈز پر شرح منافع 7 فیصد رکھنے کا امکان، ذرائع آخری روڈ شو آج امریکی شہر بوسٹن میں کیا جا رہا ہے۔ گرتے ہوئے ذخائر اور معیشت کو سہارا دینے کی خاطر حکومت سکوک اور یورو بانڈز کا
ایک بار پھر اجراء4 کرنے کی طرف جا رہی ہے، بینکنگ ذرائع کے مطابق پاکستان 5 سال کے لئے اسلامی بانڈز کا اجرا کرے گی جس پر شرح منافع 6 فیصد رکھا جائے گا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت 10 سالہ معیاد کے یورو بانڈز کا بھی اجراء4 کرے گی جس پر شرح منافع 7 فیصد تک دیا جائے گا، حکومت سکوک اور بانڈز کے اجراء4 سے ڈیڑھ سے 3 ارب ڈالر حاصل کر سکتی ہے، اس سے قبل پاکستان نے 2015 میں 50 کروڑ ڈالرز کے یورو بانڈز فروخت کیے تھے جبکہ 2016 میں 1 ارب ڈالر کے اسلامی بانڈز بھی جاری کیے گئے تھے۔دوسری جانب بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک عالمی سرمایا کاروں نے چار ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت ڈیڑھ سے 3 ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بینکنگ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان 5 سال کے لئے اسلامی بانڈز کا اجرا کرے گا جس پر شرح منافع 6 فیصد جبکہ 10 سالہ یوروبانڈز شرح منافع 7 فیصد تک رکھا جائے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت شرح سود انتہائی کم ترین سطح پر موجود ہے، ایسے وقت میں سکوک اور بانڈز کے اجراء4 کا فیصلہ پاکستان کے لئے بہت فائدے مند ثابت ہو گا۔