جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

دھرنا اور کشیدہ سیاسی صورتحال ،سٹاک مارکیٹ کی بڑی قلابازی،سرمایہ کاروں کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا،پیرکو زبردست مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس40800،40700،40600،40500اور40400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب33کروڑروپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت18.60فیصدکم جبکہ73.71فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،

مقامی بروکریج ہاؤز اور دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، اسٹیل ، ٹیلی کام اور کموڈیٹی سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 40900کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔ تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت برقرار رہنے کے باعث مقامی سرمایہ گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس527.47پوائنٹس کمی سے 40316.93پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے68کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،258کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب33کروڑ68لاکھ42ہزار948روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 83کھرب45ارب62کروڑ55لاکھ87ہزار260روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر 9کروڑ41ہزار9ہزار900شیئرزکاکاروبار ہواجوجمعہ کے مقابلے میں 2کروڑ15لاکھ11ہزار30شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت143.92روپے اضافے سے3022.49روپے

اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت84.48روپے اضافے سے1879.48روپے پر بندہوئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت600.00روپے کمی سے11400.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت269.00روپے کمی سے6700.00روپے پر بندہوئی۔پیر کوٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں ایک کروڑ30لاکھ31ہزار500 شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کی شیئرزکی قیمت1.76روپے کمی سے35.24روپے جبکہ دوست اسٹیل لمیٹڈ کی سرگرمیاں81لاکھ29ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت5 پیسے اضافے سے13.42روپے پر بندہوئی۔پیر کو کے ایس ای 30انڈیکس256.66پوائنٹس کمی سے20405.85پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس1008.29پوائنٹس کمی سے69389.90پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس291.38پوائنٹس کمی سے28970.50پوائنٹس پر بندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…