منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان نے بھارت پر نئی پابندی عائد کردی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے زرعی خطرات کے پیش نظر بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کسٹمز حکام کو ارسال کردہ مراسلے کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی مونگ پھلی میں زرعی بیماریاں موجود ہیں جن سے پاکستان کی زراعت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے لالہ انٹرپرائزز

کراچی کی بھارت سے درآمد کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی 54 ٹن سے زائد مونگ پھلی کی کھیپ کو واپس بھجوانے یا واپس نہ ہونے کی صورت میں تلف کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔دوسری جانب کسٹمز حکام نے قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بھارت سے درآمد کی جانے والے لاکھوں روپے مالیت کی مونگ پھلی کی کلیئرنس روک دی گئی جس سے مونگ پھلی کے درآمد کنندگان میں تشویش پھیل گئی ہے اور بھارت سے روانہ ہوچکی مونگ پھلی کے سودے خطرے میں پڑگئے ہیں۔درآمد کنندگان کے مطابق چین سے مونگ پھلی کی درآمد پہلے ہی بند کی جا چکی ہے اور اب 3روز قبل بھارتی مونگ پھلی کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد مونگ پھلی کے چھلکے میں بیماری کی موجودگی کو جواز بناکر بھارتی مونگ پھلی کی کلیئرنس بھی روک دی گئی ہے۔ادھر جوڑیا بازار میں مونگ پھلی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد سے مارکیٹ میں مونگ پھلی کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پاکستان میں سکھر اور پاراچنار کی مونگ پھلی وافر مقدار میں دستیاب ہے، بھارتی مونگ پھلی پاکستانی مونگ پھلی سے سستی ہونے کی وجہ سے درآمد کی جارہی تھی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…