ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر نے موبائل فون کمپنیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کا آغاز کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے موبائل فون کمپنیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے ٹیلی نار پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا ہے ، بہت بڑی تعداد میں ٹرانزیکشنز کی وجہ سے ٹیلی نار کے آڈٹ میں 10 سے 12 ہفتے لگیں گے ۔ ٹیلی نار کے آڈٹ نتائج آنے کے

بعد دیگر موبائل فون کمپنیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کیا جائے گا، اس سلسلے میں ممبر آپریشن ان لینڈ ریونیو ایف بی آر خواجہ تنویر کے مطابق ٹیلی نار نے ودہولڈنگ ٹیکس کیلئے نظرثانی شدہ ڈیٹا فراہم کردیا ہے جس کے مطابق ٹیلی نار کے کسٹمرز کی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 41 ہزار روپے جبکہ جولائی 2017 میں پری پیڈ کارڈز اور ایزی لوڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 9 کروڑ 80 لاکھ 64 ہزار روپے ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں ۔ان لینڈر یونیو کے متعلقہ فیلڈ افسران نے ڈیٹا کی چھان بین کے سلسلے میں سسٹم کو دیکھنے کیلئے کمپنی کا دو

مرتبہ دورہ بھی کیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ کروڑوں ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کیلئے ان لینڈ ریونیو پروفیشلز کی خدمات بھی حاصل کریگا ۔یہ عام تاثر ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے ایف بی آر میں اتنی گنجائش نہیں ہے تاہم ان لینڈ ریونیو کے اعلیٰ افسر نے اس تاثر کو مستردکرتے ہوئے بتایا کہ آڈٹ میں بعض تکنیکی دشواریاں ضرور ہیں لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ایف بی آر ٹیلی کام کمپنیوں کے آڈٹ کی صلاحیت اور اہلیت نہیں رکھتا، البتہ آڈٹ میں لامحالہ 3 سے 4ماہ لگ جائینگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…