اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی معیشت خطرے میں ، اربوں روپے باہر بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بٹ کوائن جو پانچ ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے بٹ کوائن کے ذریعے سینکڑوں آن لائن کمپنیاں ملک میں کام کر رہی ہیں اور آن لائن اکاﺅنٹ کے ذریعے اربوں روپیہ یورپی ممالک اور امریکی ریاستوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک وفاقی تحقیقاتی ادارے کا سائبر کرائم سیل اور وزارت داخلہ و خزانہ کی خاموشی
ناقابل فہم ہے۔ بٹ کوائن اور ون کوائن کی خریداری کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی صورت میں کی جاتی ہے جس کے بعد آن لائن اکاﺅنٹس سے اربوں روپیہ بغیر کسی ٹیکس کٹوتی کے دوسرے ممالک میں منتقل کیا جا رہا ہے یہ ہنڈی کی ایک نئی صورت ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل تک ایک بٹ کوائن کی قیمت ساڑھے تین ہزار امریکی ڈالر تھی جو انتہائی تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی اب ساڑھے پانچ ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔