دبئی میں کروڑوں ڈالر کی لاگت سے مریخ جیسا ماحول پیدا کیا جائے گا

28  ستمبر‬‮  2017

دبئی (این این آئی)دبئی میں حکومت نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے مارز سٹی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس میں سرخ سیارے مریخ پر ممکنہ زندگی کا ماحول تیار کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکام نے بتایاکہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا اور اس کے ساتھ کسی جگہ کی سب سے بڑی نقل کا اعزاز بھی حاصل ہو گا۔اس شہر میں محققین ایک برس تک قیام

کے دوران مختلف تجربات کریں گے جس میں مریخ پر زندگی کے لیے ضروری خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔یہ منصوبہ دبئی کی ‘مریخ 2117’ منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ سو برس کے دوران مریخ پر پہلی انسانی آبادی کا قیام عمل میں لانا ہے۔مارز سائنس سٹی منصوبے کا اعلان متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ابوظہبی میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔اس شہر میں جدید لیبارٹریوں کے

ذریعہ مریخ کے سخت موسم اور مریخ کی زمینی ساخت کی نقل تیار کی جائے گی۔اس عجائب گھر کی دیواریں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کی جائیں گی اور اس میں متحدہ عرب امارات کے صحرا سے ریت لا کر استمعال کی جائے گی۔عجائب گھر اور لیباٹریوں کے علاوہ مارز سٹی یہاں پر کام کرنے والے سائنس دانوں کا گھر بھی ہو گا۔اس شہر کے ڈیزائنرز کا کہناتھا کہ یہ تجربہ غیر موافق ماحول میں پائیداد زندگی کے حوالے سے

مستقبل کی ایجادات میں اہم کردار اور حوالہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…